پاکستان
24 جون ، 2012

مردان: دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، میاں بیوی قتل

مردان ... مردان میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیاپولیس کے مطابق مردان کے گاوٴں مایار میں دیرینہ دشمنی کے سبب مخالفین نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے میاں بیوی موقع پر جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تھانہ مایار پولیس نے ملزمان صمد اور شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :