پاکستان
24 جون ، 2012

کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ... کراچی کے علاقے نیوکراچی میں قائم کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں قائم کیمیکل کی فیکڑی میں اچانک آگ لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی تین گاڑیا ں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم آگ کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث مزید گاڑیوں کوطلب کیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے دس فائر ٹینڈر اور دو واٹر باوئز کی مدد سے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری کے اندر کیمیکل سے بھرا ٹرک، چھ بکریاں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے فیکٹری میں لگنے والی آگ کو دوسرے درجے کی آگ قرار دیا۔ جبکہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :