24 جون ، 2012
کراچی ... کراچی میں آج بھی فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ لیاری سے ایک معمر شخص کی لاش بھی ملی ہے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میمن سوسائٹی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے مقتول کو اغوا کے بعد تشدد کرنے کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔ جبکہ ملنے والی لاش کی شناخت عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے۔ بنارس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ پاپوش نگر کے علاقے چاندی چوک اور کھارادر میں ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔