پاکستان
24 جون ، 2012

ڈیلس: شوکت خانم کینسر اسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر

ڈیلس: شوکت خانم کینسر اسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر

ڈیلس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... پاکستان میں قائم شوکت خانم کینسر اسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنرکی تقریب ڈیلس کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کی مقتدر شخصیات اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فنڈ ریزنگ ڈنرکے میزبان ڈاکٹرجلیل Dr.Jalil، ڈاکٹر طارق، عمران نصیب، شاہد خان، کامران قدسی، ناہیداور نادیہ بشیرنے تمام مہمانوں سے اظہار تشکرکرتے ہوئے شوکت خانم اسپتال کی کارکردگی بیان کی اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مد سے عمران خان نے اس اسپتال کو قائم کیا اور ان کی ہی جانب سے ہرممکن تعاون کی بدولت پاکستان میں کینسرمیں مبتلا افراد اس اسپتال سے استفادہ کررہے ہیں۔ تقریب کی مہمان خصوصی فوزیہ قصوری اورمیزبان ڈاکٹر جلیل اور عائشہ طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی بڑی تعداد میں امداد اور عطیہ کرتے ہیں چونکہ ان کو اپنے لوگوں اور اپنے ملک سے پیار ہے۔انہوں نے کہاکہ اسپتال کیلئے دیئے جانے والے عطیات اورایک ایک پائی بالکل صحیح طریقے سے خرچ کی گئی اور کی جارہی ہے اور اسی اعتماد کی بدولت آج عمران خان کو ہم پاکستان کی باگ ڈوربھی دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پرعمائدین شہرنے ایک لاکھ ڈالر (95 لاکھ پاکستانی) کے عطیات اسپتال کیلئے دیئے۔ تقریب کے آخر میں شرکاء کی دلچسپی کیلئے میوزیکل پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں معروف گلوکار عظمت نے اپنے بھرپورکا مظاہرہ کیا اور ڈھیروں داد وصول کی۔ پروگرام رات گئے تک جاری رہا۔

مزید خبریں :