24 جون ، 2012
کراچی…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف لاڑکانہ سے کراچی پہنچنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بعد میں پیپلز پارٹی کے رہ نماوٴں سے ملاقات کریں گے۔کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی و صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم کراچی میں دو روز قیام کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاوٴس میں پیپلز پارٹی کے رہ نماوٴں سے ملاقات کے ساتھ پارٹی کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔وزیراعظم کنگری ہاوٴس میں پیرصاحب پگارا اور نائن زیرو پر ایم کیوایم کے رہ نماوٴں سے ملاقات بھی کریں گے۔