24 جون ، 2012
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیرسینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ سیلاب کی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کیلئے جامع پلان مرتب کر لیاگیاہے،جس کے تحت14 اضلاع کی انتظامیہ اور ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ایک ہزار732 کشتیاں اور دیگر سامان فراہم کر دیا گیا ہے ۔یہ بات انہوں نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،سردار ذوالفقارکھوسہ نے بتایاکہ محکمہ خزانہ نے پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو سیلاب متاثرین کے لیے5کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں،انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ دریائی پانی کے بہاوٴ میں رکاوٹ بننے والی آبادیوں کے مکینوں کوفوری طور پر دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔