24 جون ، 2012
کراچی …کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی پی ایس 89 کے زیر اہتمام کیماڑی کے علاقے میں قائم کے پی ٹی گراوٴنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرنے کا مرحلہ جاری ہے۔کیماڑی کے علاقے میں قائم کے پی ٹی گراوٴنڈ میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے پی ایس 89 کے زیر اہتمام جلسہ شام 5 بجے شروع ہوگا،ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے مطابق اے این پی کے کارکنوں کو دوپہر 3 بجے جلسہ گاہ میں پہنچے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں،کیماڑی میں ہونے والے جلسے سے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید اور جنرل سیکریٹری بشیر جان بھی خطاب کریں گئے،ترجمان اے این پی سندھ نے جیو نیوز کو بتایا کہ جلسے کا بنیادی مقصد سلیم جدون سمیت جدون براداری سے افراد کی اے این پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرنا ہے۔اس سلسلے میں جلسہ گاہ میں ایک اسٹیج بھی قائم کردیا گیا ہے،جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف میں اے این پی کے پرچم اور بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔