30 نومبر ، 2016
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں آزادی حاصل کرنا ہو گی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ ہم چوبیسویں آئینی ترمیم کو مسترد کرچکے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ بلاول خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں تو انہیںآزادی حاصل کرنا ہو گی ،تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس سے آزادی لینا ہوگی ،شاہ محمود نے کہا کہ اس حوالے سے بعد میں بتاؤں گا۔
شاہ محمود قریشی نےمزید کہا کہ بلاول کی سیاست کے میدان میں کوشش کرنا انکا حق ہے ، بلاول ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ہر جماعت کو حق ہے کہ وہ جستجو کرے۔