پاکستان
24 جون ، 2012

سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار

سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار

لاہور…سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ پنجاب کے ضلع چکوال میں شہریوں کا انتظار ختم ہوا۔ سخت گرمی اور حبس کے بعد موسلادھاربارش سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں ان دنوں قیامت خیز گرمی کی لہر جاری ہے۔ چکوال میں سخت گرمی اورحبس کے بعد آج دوپہر موسلادھاربارش شروع ہوئی تو گرمی کی ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔سندھ کے شہر لاڑکانہ، سکھر، دادو اور جیکب آباد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ دن بھر گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے۔ گرمی میں اضافے نے ٹھنڈے مشروبات اور برف کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔بلوچستان میں دن بھر عوام کو حبس کا سامنا رہتا ہے۔ گرمی میں اضافے کی وجہ سے مختلف امراض بھی پھیل رہے ہیں۔گلگت بلتستان ،مالاکنڈ اور کوہاٹ میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :