پاکستان
24 جون ، 2012

حیدرآباد : چوررات بھر زیورات اکھٹا کرتے رہے، صبح سب سمیت کرفرار

حیدرآباد …حیدرآباد میں جیولر کی شاپ پر چور رات بھر سکون سے سونا سمیٹتے رہے اور صبح ہونے پر بڑی مقدار میں سونا لے کر باآسانی فرارہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد میں سٹی تھانے کی حدود میں تلک چاڑی کے مقام پر جیولر شاپ میں نامعلوم چور بڑی مقدار میں سونا لوٹ کر فرارہوگئے۔ مالک عبدالرحیم نے بتایا کہ صبح وہ آئے تو دکان کے تالے توٹے ہوئے اور ساراسامان بکھرا ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چور رات بھردکان میں موجود رہے۔ یہاں شراب نوشی اور کھانے پینے کا سامان بھی موجود تھا جبکہ جیولر کیلئے ایک دھمکی آمیز تحریر بھی چھوڑی گئی تھی جس میں انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔مالک کے مطابقکلآٹھ کلو سونا چوری ہوا ہے۔

مزید خبریں :