24 جون ، 2012
حافظ آباد …حافظ آباد میں بیس ،بیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاورلومزمزدوروں کے بچوں اور خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیااورحکمرانوں کا علامتی جنازہ نکالا پاورلومز مزدوروں کے بچوں اور خواتین نے طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف آبادی میاں داکوٹ میں احتجاج کیا ،،شرکاء نے حکمرانوں کا علامتی جنازہ اٹھا رکھا تھا اور وہ طویل لوڈشیڈنگ اور اس سے پیدا ہونے والی بیروزگاری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے،انہوں نے بتایاکہ کئی ماہ سے جاری طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث پاورلومز بند پڑی ہیں،اور بے روزگاری کے باعث ان کے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں لیکن حکمرانوں کو ان کا کوئی خیال نہیں۔