24 جون ، 2012
بھلوال …بھلوال کے قصبہ سالم میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں گھر میں گھس کر ایک نوجوان کو قتل کردیا۔لواحقین نے میت گجرات روڈ پر رکھ کر 4گھنٹے تک شدید احتجاج کیا،جس کے بعدپولیس نے پھلروان تھانے کے ایس ایچ او سمیت8پولیس اہلکاروں اور3دیگرافراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔لواحقین کے مطابق پھلروان پولیس لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں لبنان پلٹ ظفراقبال کو پکڑنے کیلئے گھر میں گھس گئی اورفائرنگ کرکے اُسے ہلاک کردیا۔ظفر اقبال پانچ سالہ بیٹے کا باپ تھا،،قصبے کے سیکڑوں افراد نے میت گجرات سرگودھا روڈپر رکھ کر4گھنٹے تک پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا،اس دوران گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے طاہرسندھونے مظاہرین سے مذاکرات کئے،جس کے بعدایس ایچ اوپھلروان شبریزگجر،سب انسپکٹرمحمدارشد،اے ایس آئی ز ظل شاہ اورمحمود حشمت سمیت 11افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ادھرپولیس کا موٴقف ہے کہ ظفراقبال کئی مقدمات میں مطلوب تھا،جس نے گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔