پاکستان
24 جون ، 2012

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں5افراد ہلاک

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں5افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں ملیں،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا ہے،جن کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں،اس سے قبل لیاری ندی میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، رات گئے لیاری کے علاقے میمن سوسائٹی سے ایک شخص کی لاش ملی تھی، مقتول کو اغواء کے بعد تشدد اور گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ بنارس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،جو دوران علاج اسپتال میں چل بسا،جبکہ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

مزید خبریں :