پاکستان
24 جون ، 2012

ق لیگ کے 4ارکان بطور وفاقی وزرا حلف اٹھائیں گے

ق لیگ کے 4ارکان بطور وفاقی وزرا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد… مسلم لیگ ق کے چار ارکان وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کابینہ میں بطوروفاقی وزرا کے حلف اٹھائیں گے جبکہ فیصل صالح حیات نے ابھی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق جام محمد یوسف ، سردار طالب نکئی، شیخ وقاص اکرم اور سردار بہادر خان سہڑ بطور وفاقی وزرا کابینہ میں شمولیت اختیار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رضا حیات ہراج نے وزیر مملکت دفاعی پیداوار بننے سے انکار کر دیا ہے جبکہ فیصل صالح حیات نے ابھی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :