02 دسمبر ، 2016
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے 3ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،کاشف خان کامران، محمد انور اور افتخار حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی ۔
ایف آئی اے کی استدعا پر 3ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ایف آئی اے چالان کے مطابق کاشف خان کامران براہ راست عمران فاروق کے قتل میں ملوث ہے۔
پراسیکیوٹر ایف آئی اے وسیم رانجھا کی استدعا پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،مقدمہ کے 3ملزمان معظم علی ، خالد شمیم اور محسن علی سید گرفتار اور اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 8دسمبر کوہوگی۔