پاکستان
02 دسمبر ، 2016

سپریم کورٹ نے11 برس سے قید قتل کے ملزم کو بری کردیا

سپریم کورٹ نے11 برس سے قید قتل کے ملزم کو بری کردیا

 

سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں 11سال سے قید ملزم کو نےشک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ سپریم کورٹ نے ملزم محمدانارخان کو شک کا فائدہ دے کربری کیا ،ٹرائل کورٹ نےملزم کو سزائے موت کا حکم دیاتھا جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیاتھا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم کی بریت کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ملزم محمد انار خان کوبری کرنے کاحوصلہ نہیں تھا، اور ایسے ہی ملزم کی ساری عمرقید میں گزرجاتی ہے،اور بدقسمتی سے جھوٹے مدعی کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مقدمے سے متعلق کہا کہ 2ایکڑ دور رہنے والے شورشرابہ سن کرموقع پرکیسے پہنچ گئے؟ گواہان نے قاتل کو جائے وقوع پر دیکھ کربھی پکڑنے کی زحمت نہیں کی۔

ملزم کے خلاف تھانہ قادرآباد ضلع منڈی بہاؤالدین میں مقدمہ درج تھا۔

مزید خبریں :