05 دسمبر ، 2016
قتل کے مقدمے میں 21سال تک قید رہنے والے مظہر فاروق کو سپریم کورٹ سے بری ہونے کے بعد شیخوپورہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
مظہر فاروق کو ماتحت عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، ان پر جیل ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ بھی درج تھا، جس میں ضمانت ہونے پر انہیں آج رہا کیا گیاہے۔
شیخوپورہ جیل کے باہر اہلخانہ نے مظہر فاروق کا استقبال کیا، ان کے گلے میں ہار پہنائے، اس موقع پر وہ بے حد خوش نظر آرہے تھے۔