پاکستان
05 دسمبر ، 2016

وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کے فنانسنگ پلان کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کے فنانسنگ پلان کی منظوری دیدی

 

وزیراعظم نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے فنانسنگ پلان کی منظوری دے دی ہے اورہدایت کی ہےکہ ڈیم کی تعمیر2017ء کے آخر تک شروع ہوجانی چاہئے ۔

نیا فنانسنگ پلان خود انحصاری کی بنیاد پر بنایاگیاہے، منصوبے کےمالی وسائل سالانہ ترقیاتی پروگرام اور واپڈا کے پیداکردہ وسائل اور بعض موجودہ منصوبوں کی لیزنگ سےحاصل کیے جاسکیں گے۔

وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی اور سیکریٹری پلاننگ کو نئے پلان پرعملی اقدامات کی ہدایت کردی ہے تاکہ آئندہ سال کے آخرتک ڈیم کی تعمیرکاکام شروع ہوسکے۔

مشترکہ مفادات کونسل نےبھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری 2009ء میں دی تھی، جس کی تعمیر سے 4500 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی، ڈیم کی تعمیرکیلئےزمین کےحصول کاکام مکمل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :