پاکستان
05 دسمبر ، 2016

این اے 125 کاانتخابی ٹکٹ، پی ٹی آئی اختلافات کا شکار

این اے 125 کاانتخابی ٹکٹ، پی ٹی آئی اختلافات کا شکار

 

پی ٹی آئی میں این اے 125 لاہور کے لیے انتخابی ٹکٹ کے معاملے میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، ٹکٹ کے لیے حامد خان کا نام آنےپر علیم خان خم ٹھونک کر میدان میں اتر آئے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نعیم الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے این اے 125سے انتخابی امیدوار کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

حامد خان کی بجائے علیم خان کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار صرف پارلیمانی بورڈ کے پاس ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے نعیم الحق کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر کی حیثیت سے ٹکٹ کے بارے میں فیصلہ دینے کا حق رکھتے ہیں،انہیں کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے،علیم خان کاکہنا تھا کہ نعیم الحق اپنے میڈیا سیل پر توجہ دیں۔

مزید خبریں :