پاکستان
05 دسمبر ، 2016

پروٹو کول توڑنے پر وزارت داخلہ کا امریکی سفارت خانے کو خط

پروٹو کول توڑنے پر وزارت داخلہ کا امریکی سفارت خانے کو خط

 

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے امریکی سفارت خانے کی گاڑیوں کی جانب سے سیکورٹی پروٹوکول توڑنے کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے اس معاملے پر امریکی سفارت خانے کو خط لکھ دیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ سیکورٹی پروٹوکول توڑنے پر نقل و حرکت پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کی گاڑیوں نے چند روز قبل کشمیرہائی وے پرسیکورٹی پروٹوکول توڑا تھا، گاڑیوں کے نمبروں کی تحقیقات کی گئیں تو یہ گاڑیاں امریکی سفارت خانے کی نکلیں۔

مزید خبریں :