06 دسمبر ، 2016
بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، ریاستی وزیر خزانہ او پنیر سیلوم نے تامل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
سابق وزیراعلیٰ کی آخری رسومات میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، صدر پرناب مکھر جی، سیاسی و سماجی شخصیات اور اداکاروں نے جے للیتا کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
پانچ مرتبہ تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ بننے والی جے للیتا گزشتہ روز دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔