08 دسمبر ، 2016
پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں انجن کی خرابی کے باعث پائلٹ نے پرواز لے جانے سے انکار کردیا۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ چارٹرپرواز پر موہن جو دڑو جانا تھا لیکن طیارے میں خرابی کے باعث پائلٹ نے پرواز لے جانے سے انکار کردیا، طیارہ غیرملکی کمپنی کے ملازمین کو موئن جو دڑو لےجانے کے لئے چارٹرکیا گیا تھا۔
ایئرلائن ذرائع کےمطابق انجن میں نصب ایک آلہ درست نہیں تھا،اس آلے کی مدد سے طیارہ کا بند انجن دوبارہ اسٹارٹ کیا جاتا ہے، موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر گرائونڈ پاور کی سہولت نہیں ہے، آلہ نہ ہونے کے باعث طیارے کے انجن بند ہوجاتے تو دوبارہ اسٹارٹ نہیں ہوتے،غیر ملکی ملازمین کودوسرے طیارے کے ذریعہ موئن جو دڑو لے جایا گیا۔