دنیا
09 دسمبر ، 2016

عراق، فورسز کی داعش کے علاقے پر بمباری، 120شہری ہلاک

عراق، فورسز کی داعش کے علاقے پر بمباری، 120شہری ہلاک

شدت پسند تنظیم داعش کے زیر قبضہ ایک عراقی قصبے پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 120 شہری ہلاک ہو گئے، یہ بات ایک عراقی رکنِ پارلیمان فارس الافارس نے جرمن نیوز ایجنسی سے باتیں کرتے ہوئے بتائی، اُن کا کہنا تھا کہ شامی سرحد کے قریب قائم نامی قصبے پر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں کوئی ایک170 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

الفارس نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ دارالحکومت بغداد سے 500کلومیٹر مغرب کی جانب واقع اس قصبے کے مرکزی بازار پر فضائی حملے عراقی طیاروں نے کیے تاحال بغداد حکومت کی جانب سے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے ،عراقی مشترکہ کارروائی کمانڈ ونگ کا کہنا ہے کہ شامی سرحد کے قریب کی گئی بمباری میں درجنوں داعش جنگجو مارے گئے ، اس میں شہریوں کی ہلاکت کی سوائے پروپیگنڈے کے اور کچھ نہیں،تفصیلات کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کے زیر قبضہ ایک عراقی قصبے پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 120 شہر ی جاں بحق ہو گئے۔

یہ بات ایک عراقی رکنِ پارلیمان فارس الافارس نے جرمن نیوز ایجنسی سے باتیں کرتے ہوئے بتائی، اُن کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز شامی سرحد کے قریب قائم نامی قصبے پر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں کوئی ایک170 افراد زخمی بھی ہوئے، الفارس نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ دارالحکومت بغداد سے 500کلومیٹر مغرب کی جانب واقع اس قصبے کے مرکزی بازار پر فضائی حملے عراقی طیاروں نے کیے تاحال بغداد حکومت کی جانب سے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔

عراقی مشترکہ کارروائی کمانڈ ونگ کا کہنا ہے کہ شامی سرحد کے قریب کی گئی بمباری میں درجنوں داعش جنگجو مارے گئے ، اس میں شہریوں کی ہلاکت کی سوائے پروپیگنڈے کے اور کچھ نہیں۔

 

مزید خبریں :