پاکستان
09 دسمبر ، 2016

پرویز رشید پہلے قومی سلامتی کے منافی خبر کا جواب دیں، پی ٹی آئی

پرویز رشید پہلے قومی سلامتی کے منافی خبر کا جواب دیں، پی ٹی آئی

 

تحریک انصاف کے رہنماؤں شفقت محمود اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز رشید پہلے قومی سلامتی کے منافی خبریں چلوانےکا جواب دیں، پاناما لیکس پر جب ثبوت آ گئے ہیں تو کمیشن کی ضرورت نہیں۔

گارڈن ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود اور فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز رشید خود پرعائد الزامات کا جواب دینے کے بجائے پاناما کیس کی کہانی سنارہے ہیں، انہیں بتانا چاہیے تھا کہ خبر لیکس کا معاملہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 20 دن میں کئی اور شہزادے سامنے آ سکتے ہیں، آرٹیکل 62،63 کے تحت وزیراعظم کی نا اہلی ثابت ہو چکی، اب کمیشن کا کوئی فائدہ نہیں، سپریم کورٹ جو فیصلہ بھی کرے گی وہ قبول کریں گے۔

مزید خبریں :