09 دسمبر ، 2016
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کواندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ آئی ایس آئی قومی سلامتی کے معاملات میں اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اہم کردارادا کررہی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملکی سلامتی میں انٹیلی جنس ایجنسی کے کردار کو سراہا۔