31 جنوری ، 2012
لاہور…مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دوا ری ایکشن کیس کے ذمہ داروں کا جلد از جلد تعین کرکے قرار واقعی سزائیں دی جائیں، رائے ونڈجاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے قائدین کا غیر رسمی مشاورت اجلاس ہوا جس میں نواز شریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف، احسن اقبال، پرویز رشید اور دیگر نے شرکت کی ، وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے نوازشریف کو دوا کے ری ایکشن سے ہلاکتوں اور انکوائری کے بارے میں بریفنگ دی،پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں 20ویں ترمیم ، میمو کیس اور ضمنی انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ اپوزیشن کے اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، نوازشریف کا کہنا تھاکہ پی آئی سی اسکینڈل میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، انہوں نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت جوڈیشل انکوائری میں مکمل تعاون کرے۔