پاکستان
09 دسمبر ، 2016

فاروق ستار کیلئے پی ایس پی کے دروازے کھلے ہیں: مصطفیٰ کمال

فاروق ستار کیلئے پی ایس پی کے دروازے کھلے ہیں: مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے لیے پی ایس پی کے دروازے کھلے ہیں لیکن پی ایس پی کو ایم کیو ایم پاکستان میں لے کر نہیں جاسکتے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بانی ایم کیو ایم کی تھی اور رہے گی،ایک کروڑ بچے جسمانی اورذہنی معذور ہیں، شہر میں ایسی کوئی گلی نہیں جہاں گندہ پانی اور کچرا موجود نہ ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے توبہ کریں، وہ تو شہیدوں کو بھی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مزید خبریں :