پاکستان
09 دسمبر ، 2016

ایم کیو ایم ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی: فاروق ستار

ایم کیو ایم ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی: فاروق ستار

 

قسیم سعید...ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کو نشتر پارک میں تاریخی جلسہ کر کے ثابت کریں گے کہ ایم کیو ایم ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت پی آئی بی کالونی میں یوم شہداء کی تقریب ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم میں کوئی دھڑے بندی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ سمیت شہیدوں کے اہل خانہ بھی ہمارے ساتھ ہیں، نادان دوستوں اور دانا دشمنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہو گی۔

فیصل سبزواری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت سارے دوست اور دشمن ہمیں بزدلی کا طعنہ دے رہے ہیں، ہم نے اپنوں کو نہیں چھوڑا، یہ فیصلہ تاریخ کرے گی کہ کون بہادر ہے اور کون بزدل۔

فاروق ستار کی اپیل پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شہداء کے لواحقین کو کھڑے ہو کر سلیوٹ کیا، تقریب سے ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :