پاکستان
09 دسمبر ، 2016

پہلے ہی کہا تھا لوگ پاناما لیکس بھول جائیں گے : خواجہ آصف

پہلے ہی کہا تھا لوگ پاناما لیکس بھول جائیں گے : خواجہ آصف

 

وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے، اب تو وہ وقت قریب ہے کہ لوگ عمران خان کو بھی بھول جائیں۔

سیالکوٹ میں جیونیوز سےگفتگو کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاناما کیس کے متعلق عمران خان کے بیانات اور ان کی عدالت کی پیروی میں تضاد ہے،عمران سوائے یو ٹرن اور تردیدوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، وہ اپنی تذلیل خود کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم کے جس کاروبار کا ذکر کرتےہیں، وہ ان کے وزیر اعظم بننے سے بہت پہلے کا ہے،فیصلے کا انتظار کریں گے، چاہے وہ عدالت خود دے یا پھر کمیشن۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حرکات و سکنات ان کے ذہن کی ترجمانی کرتی ہیں،عمران خان کہتے تھے کہ سیالکوٹ سے ن لیگ کی وکٹ اڑ جائے گی، آج میونسپل کارپوریشن کی نشست پر ن لیگ کا مئیر بلا مقابلہ منتخب ہوگیاہے، اللہ کسی جماعت یا سیاسی ورکر پراتنا برا وقت نہ لائے۔

 

مزید خبریں :