09 دسمبر ، 2016
پاکستان نے بھارت کے معاندانہ رویے کے باعث جنوبی ایشیا میں امن پر پڑنے والے منفی اثرات سے امریکی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔
وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کورکر اور سینئر رکن بین کارڈِن سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔
طارق فاطمی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشان دہی کی اور بتایا کہ بھارت نے کنٹرول لائن پر بھی کشیدگی برقرار رکھی ہے۔
امریکی سینیٹ کمیٹی کی قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، طارق فاطمی نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان مکین سے بھی ملاقات کی۔