پاکستان
12 دسمبر ، 2016

ترجمان بلاول ہاؤس کی بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت

ترجمان بلاول ہاؤس کی بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت

بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اورتشدد کی وجہ سے بھارت 100ٹکڑوں میں بکھر جائے گا۔

ترجمان بلاول ہاؤس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مودی کی سرپرستی میں بھارتی مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے4نکات پربنائی گئی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،27 دسمبر سے قبل بلاول پنجاب سمیت ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیں گے۔

 

مزید خبریں :