12 دسمبر ، 2016
چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سہگل نے اپنا استعفیٰ پی آئی اے بورڈ کو بھیجا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے اعظم سہگل کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ استعفے میں اس حوالے سے اعظم سہگل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔
واضح رہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کو پیش آنے والے حادثے کے بعد چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل پر اس حوالے سے بے حد دباؤ تھا۔