پاکستان
12 دسمبر ، 2016

کور کمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کور کمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی کےامن و امان میں رینجرز نے اہم کرادار ادا کیا ہے، سندھ رینجرز کی محنت اور قربانیاں کراچی کے امن آپریشن کی تاریخ کاحصہ ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی میں پاکستان رینجرز ہیڈکوارٹرز سندھ کا دورہ کیا،ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے کورکمانڈر کا استقبال کیا۔

رینجرز حکام نے کور کمانڈر کراچی کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ سندھ رینجرز کے افسران اور جوان داد کے مستحق ہیں، کراچی کے امن و امان میں رینجرزنےاہم کرادار ادا کیا ہے اور رینجرزکی محنت اور قربانیاں کراچی کے امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

 

مزید خبریں :