12 دسمبر ، 2016
امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے جنرل ریٹائرڈ جان کیلی کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کا وزیر نامزد کر دیا۔
امریکی نومنتخب صدر کا اپنی ٹیم منتخب کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر کے لیے ریٹائرڈ جنرل جان کیلی کو منتخب کیا ہے۔
ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈجان کیلی سرحدوں کی حفاظت اور غیرقانونی امیگریشن روکنے میں معاون ثابت ہوں گے۔