26 جون ، 2012
راول پنڈی … راول پنڈی میں پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل موخر ہونے پر خواہشمند امیدواروں نے احتجاج اور ہنگامہ کرتے ہوئے ایئرپورٹ روڈ کو کچھ دیر کیلئے بند کردیاراول پنڈی پولیس لائنز میں کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے آج امیدواروں کی فہرست اور بھرتی شیڈول کی تفصیلات کا اعلان ہونا تھا، اس کے لئے بڑی تعداد میں خواہشمند امیدوار وہاں پہنچے تو بتایاگیا کہ بھرتی کا عمل عید کے بعد تک کیلئے موخر کردیا ہے، شدید گرمی میں دور دراز سے آنے والے ان امیدواروں نے اس تاخیر پر احتجاج کیا اور وہاں مظاہرہ شروع کردیا، اس دوران صوبائی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی، بعد میں پولیس والوں نے لاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منشتر کیا ، اس دوران احتجاجی افراد نے جوابی پتھراوٴ بھی کیا۔