26 جون ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے تمام ججوں سے ان کے اثاثوں بنک بیلنس اور بیوی بچوں کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کی طرف سے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ سیشن ججوں ،ایڈیشنل ڈسڑکٹ سیشن ججوں ،سینیئر سول ججوں اور سو ججوں کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ 30 جولائی تک لاہور ہائی کورٹ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ یہ معلومات فراہم کریں کہ عدلیہ میں آنے سے پہلے اور بعد میں ان کے اثاثوں اور بنک اکاوٴنٹس کی کیا تفصیلات ہیں ان کے بیوی بچوں کے اخراجات کیا ہے اگر انہوں نے کوئی بیرون ملک دورے کئے تو ان پر اخراجات کہا ں سے کئے گئے بچوں کے تعلیمی اداروں اور ان کی فیسوں کے بارے بھی تفصیلات فراہم کی جائے اور اخراجات کو پورا کرنے کے لئے وسائل بھی عدالت کو بتائے جائیں۔