26 جون ، 2012
اسلام آباد… سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 26 اپریل کے بعد کیئے گئے اقدامات کو قانون تحفظ دینے والے صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو 26 اپریل سے نااہل قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اس وقت سے وزیراعظم نہیں رہے، اس کے بعد 24 جون کو جاری صدارتی آرڈیننس میں 26 اپریل سے 19 جون تک کے عرصہ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اقدامات کو قانونی تحفظ دیا گیا تھا۔ آج درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کرتے ہوئے کہاہے کہ صدرمملکت کی طرف سے 24 جون کا جاری آرڈیننس ، آئین کے برخلاف ہے، درخواست میں کہاگیاہے کہ اس غیر آئینی اقدام پر صدر کا مواخذہ بھی کیا جاسکتا ہے۔