26 جون ، 2012
لاہور… حکومت کے دعووٴں کے باوجود بجلی کی فراہمی میں بہتری نہیں آ سکی شارٹ فال 5643 میگاواٹ ہوجانے سے شہروں میں 12 سے 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ برقرار ہے ۔ ملک میں بجلی کی پیداوار 12663 میگاواٹ جبکہ طلب 18736 میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال بڑھ کر 5643 میگاواٹ پر چلا گیا ہے ۔ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ مجموعی پیداوار میں ہائیڈل 4831 تھرمل 1538 آئی پی پیز سے 6263 میگاواٹ پیداوار حاصل ہوئی۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیگر شہروں اور دیہات میں حال اس سے بھی برا ہے جہاں 18 سے 20 گھنٹے تک دورانیہ برقرار ہے۔