پاکستان
26 جون ، 2012

پنجاب، اسکولوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے سولر پینلز نصب کرنے کی تجویز

پنجاب، اسکولوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے سولر پینلز نصب کرنے کی تجویز

لاہور… وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے میں مانٹیرنگ کا نظام موثر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ مینار پاکستان ٹینٹ آفس میں پنجاب اسکول ریفارمز روڈ میپ کے حوالے سے اجلاس میں برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر نے بریفنگ دی۔ اس موقعہ پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ علم کی کرنیں پنجاب کے ہر گوشہ میں بکھیرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ پرائمری اسکولوں میں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سولر پینلز کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے۔ٹریفک مسائل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاکہ ٹریفک کے بہاوٴ میں بہتری لانے کیلئے ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور ملتان،فیصل آباد، گوجرانوالہ میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے۔

مزید خبریں :