پاکستان
26 جون ، 2012

وزیراعظم باقی کام چھوڑ کر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کریں،زاہد خان

وزیراعظم باقی کام چھوڑ کر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کریں،زاہد خان

اسلام آباد… حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 20 سے 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،اگر حکومت نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آئندہ اجلاسوں میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں اے این پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے میڈیا کو بتایا کہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کے ارکان اسمبلی گھروں کو نہیں جا سکتے،وزیر اعظم باقی کام چھوڑ کر لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر توجہ دیں۔زاہد خان نے کہا کہ جے یو آئی کی سفارش پر پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی اے این پی شدید مذمت کرتی ہے،اسے فی الفور تبدیل کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیر اعظم کے معاملے پر اے این پی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

مزید خبریں :