26 جون ، 2012
کراچی… بجلی گھروں کو تیل سپلائی میں 10 ہزار ٹن یومیہ اضافے کے بعد پیداوار میں ایک ہزار میگاواٹ اضافہ ہو گیا۔ پیپکو ترجمان کے مطابق پیپکو نظام میں بجلی کی پیداوار کل کے مقابلے میں 1 ہزار میگاواٹ بڑھ کر 12500 میگاواٹ ہو گئی جبکہ کراچی سے بھیجا گیا تیل جینکو اور مظفرگڑھ پہنچنے کے بعد بجلی کی پیداوار مزید 1 ہزار میگاواٹ بڑھ جائے گا۔ ترجمان پیپکو کے مطابق تربیلا سے بھی پانی کا بہاوٴ چند دن میں تقریبا دوگنا ہو گیا ہے جسکے باعث بجلی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف وزیر اعظم کی جانب سے موخر ادائیگیوں پر مزید تیل دینے کا احکامات کے بعد پی ایس او پر مالی بوجھ یومیہ تقریبا 70 کروڑ روپے یا ماہانہ 21 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کو مختلف اداروں کیجانب سے پہلے ہی 219 ارب روپے ادا کیے جانے ہیں