31 جنوری ، 2012
اسلام آباد…گلگت، بلتستان اور نتھیا گلی میں سردی سے لڑتے عوام اب 190 روپے فی کلو کے حساب سے گیس خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے مقامی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے بتایاکہ ایل پی جی 14 روپے فی کلومہنگی ہونے کے وجہ سے گھریلو سلنڈر 165 اور کمرشل 660 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بلا جواز ہے اور اس پر 15 فروری کو اسلام آباد میں پورے ملک کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور اگر یہ حالیہ اضافہ واپس نہیں ہوتا تو ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔