26 جون ، 2012
نئی دہلی… پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات آئندہ ماہ 4 اور 5 جولائی کوبھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہوں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے مطابق پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات 4اور5جولائی کوہونگے۔ ان مذاکرات کو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں19 جولائی کو ہونا تھا، تاہم پاک بھارت مذاکرات ، بھارتی صدارتی انتخابات کی وجہ سے ملتوی کردئیے گئے تھے۔