پاکستان
26 جون ، 2012

وزیراعظم راجہ پرویز کی صدر زرداری سے ملاقات

وزیراعظم راجہ پرویز کی صدر زرداری سے ملاقات

اسلام آباد… وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اور انہیں معیشت کی بحالی اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں موجودہ صورتحال خصوصاً توانائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے صدر زرداری کو بتایا کہ معیشت کی بحالی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے صدر کو گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں :