26 جون ، 2012
راولپنڈی…ایفی ڈرین کیس میں ملوث وفاقی حکومت کے سابق ڈی جی صحت ڈاکٹر رشید جمعہ کے وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان ہے ۔ڈاکٹررشید جمعہ نے راولپنڈی میں ہائی کورٹ بنچ جاکر اپنی عبوری ضمانت میں تین دن کی توسیع کرائی۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی صحت نے اِس کے بعد اے این ایف کے حکام سے رابطہ کیا ، جس میں ڈاکٹر رشید جمعہ کے وعدہ معاف گواہ بننے کے امکان پر بھی بات کی گئی۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رشید جمعہ ، ای فیڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کی ذمہ داری وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور ایم این اے علی موسیٰ گیلانی پر ڈال سکتے ہیں۔