28 دسمبر ، 2016
وفاقی حکومت نے اکتوبر2015 سے اکتوبر2016 کے درمیان 2001ارب روپے (20کھرب) قرض لیا ہے۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اکتوبر میں مقامی ذرائع سے1431، بیرونی ذرائع سے529 ارب قرض لیا گیا تھا۔
اکتوبر کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 19647ارب روپے ہوگیا تھا۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران 123ارب کے پرائز بانڈ فروخت کیے گئے تھے۔