پاکستان
01 فروری ، 2012

کراچی میں آج فائرنگ سے 6افراد ہلاک ،شہرمیں پھر ڈبل سواری پر پابندی

کراچی میں آج فائرنگ سے 6افراد ہلاک ،شہرمیں پھر ڈبل سواری پر پابندی

کراچی…کراچی میں اتوار سے شروع ہونے والا ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا اور فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکومت سندھ نے ہمیشہ کی طرح ڈبل سواری پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نعیم کو ہلاک کر دیا۔ سائٹ میں بھی مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑگیا۔ گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ملیر ہالٹ میں صبح ساڑھے 8 بجے دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے ایک گاڑی کو روک کر اس پرفائرنگ کردی جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک شخص راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت ڈاکٹر کیپٹن اشفاق احمد قاضی کے نام سے ہوئی، جو عسکری فور کے رہائشی اورملیر15میں کلینک چلاتے تھے۔پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔ایک اورواردات میں نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں موبائل فون کمپنی کے فرنچائز پر دومسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ اور کسٹمر کئیر کے کاوٴنٹر پر بیٹھی خاتون کو قتل کردیا،دو افراد زخمی بھی ہوئے۔اورنگی ٹاوٴن فقیر کالونی اور لیاری میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔وزیرداخلہ سندھ منطور وسان نے شہر میں بد امنی کو روکنے کے لئے آج صبح سے 12 ربیع الاول کی رات تک موٹر سائیکل ڈبل سواری پرپابندی کا روایتی علان کر دیا ہے۔

مزید خبریں :