26 جون ، 2012
حیدرآباد…حیدرآباد میں اسپیشل ویلفیئر آرگنائزیشن سے منسلک معذور افراد نے کہا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کا حق استعمال نہیں کریں گے۔معذور افراد نے حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں سیکڑوں کی تعداد میں معزور افراد بستے ہیں جنہیں روزگار کی ضرورت ہے۔حکومت نے معذور افرادکو دو فیصد کوٹہ دینے کا وعدہ کیا ہے تاہم اس پر کبھی عمل درآمدد ہوتا دیکھائی نہیں دیا۔معذور افراد کا کہنا تھاکہ حکومت صرف غریب معزور افراد کو دلاسے دیتی ہے اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔