26 جون ، 2012
ملتان…سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والے نشست این۔ اے 151 پریوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی سمیت 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔الیکشن کمیشن آفس ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مسلم لیگ )ن ( کی جانب سے 4 امیدواروں اسحاق بچہ ، ملک جہانزیب بچہ ، نواب ندیم الدین اور فرحان انصاری نے کاغذات جمع کروائے ۔ جبکہ 12 آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 6 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے۔ اور انتخابات 19 جولائی کو ہوں گے۔ جس میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔