26 جون ، 2012
ایبٹ آباد…پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائسچیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم دونوں آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ایبٹ آباد میں تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان سے ملاقات کے بعد ان کی رہائش گاہ پر جیو نیوز کے نمائندے ابرار رشید سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابا حیدر زمان سے ملاقات کا مقصد محبتیں بانٹنا اور محبتیں سمیٹنا تھا، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ معیشت تباہی کی جانب جارہی ہے۔ حالیہ کابینہ میں وزراء کی تعداد آئین کیخلاف ورزی ہے۔کابینہ 18ویں ترمیم کی نفی کرتی ہے جو 18 ویں ترمیم ایک حد مقرر کرتی ہے جو یلغار بن گئی ہے وزراء کی اس سے تجاوز کرتی ہے آپ دیکھہ رہے ہیں ملک کے صدر آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔